پورا پاکستان بند کردیا

نااہل حکومت نے پورا پاکستان بند کردیا ہے ، اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے ،نااہل حکومت نے پورا پاکستان بند کردیا ۔
صوابی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرکے جعلی مقدمات ختم کئے جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کسی صورت قبول نہیں، ملک میں قانون کی عملداری ہونی چاہئے ، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ تجارت اور ایران اور چین کے ساتھ تعلقات بہتر کئے جائیں ۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہمارا احتجاج مکمل طورپر پر امن ہے لیکن نااہل حکومت نے پورا پاکستان بند کرکے عوام کو اذیت میں ڈال دیا ہے ۔
رہنماء تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسی طرح پاکستان اگر تین دن تک بند رہا تو معیشت مکمل طورپربیٹھ جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  اے این پی تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں، بازمحمد خان