تعلیمی ادارے بند رہیں گے

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
دوسری جانب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ کل سوموار کو بچوں کو سکول نہ بھیجیں۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی فائنل کال کے باعث اسلام آباد میں سڑکیں اور راستے بند کیے گئے ہیں، جس سے آمدروفت شدید متاثر ہونے کے ساتھ سکیورٹی خدشات درپیش ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام