ویب ڈیسک: وفاقی وزیرامور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر امقام نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا، شرپسند ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ کرم میں خون کی ہولی کھیلی جاری رہی ہے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی کوئی ترجیحات نہیں، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرپسند ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، احتجاج سے لوگوں کا کاروبا ر متاثر ہوا ہے، عوام اور تاجر دونوں پریشان ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج میں خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کواستعمال کیا جارہا ہے، بشری بی بی نے دوست ملک کیخلاف بیان دیا۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر چڑھائی سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے، احتجاج کی کال سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، یہ کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی۔
Load/Hide Comments