ویب ڈیسک: صدر بیلاروس کے دورہ کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ کی قیادت میں 68رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیاجبکہ صدر کل آئیں گے ۔
صدر بیلاروس الیگزینڈر لوکاشینکو کے دورہ پاکستان سے قبل بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریزینکوف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وزارتی وفد اتوار کی شام اسلام آباد پہنچا۔
بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کل پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے،دورے کے دوران دونوں ممالک میں اہم معاہدے کیے جائیں گے۔
وفد کا استقبال اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ سفیر شفق علی خان اور پاکستان کے سفیر برائے بیلاروس سجاد حیدر خان نے کیا ۔
صدر بیلاروس کے دورہ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کا موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
بیلاروس کے صدر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات بھی کریں گے۔
Load/Hide Comments