ویب ڈیسک: نصیرات، رفاح، مغازی اور بوریج مہاجرین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری سے مزید 38فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ کے مسلمانوں پر ظالم اسرائیلی افواج کی جانب سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں کسی صورت کمی نہیں آ رہی، تازہ ترین حملوں میں مزید 38فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
نصیرات پناہ گزین کیمپ میں مسجد پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 6 فلسطینی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ بوریج مہاجر کیمپ پر بھی اسرائیل نے گولہ باری کی جس سے 4 اور مغازی کیمپ میں ایک شخص جام شہادت نوش کر گیا۔ رفاح کے پناہ گزین کیمپوں پر ڈرون حملے سے متعدد افراد شہید ہو گئے۔
حالیہ واقعات کے ساتھ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئی، دوسری طرف ایک لاکھ 4 ہزار 567 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں، دوسری طرف ظالم صیہونی افواج نے شجاعیہ میں انخلا کے نئے احکامات جاری کر دیئے، جس کے ساتھ ہی سیکڑوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ نصیرات، رفاح، مغازی اور بوریج مہاجرین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری سے مزید 38فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے ساتھ ہی شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئی.
Load/Hide Comments