لاہوردینا کا چوتھا آلودہ ترین شہر

سموگ کی شدت میں کمی، لاہوردینا کا چوتھا آلودہ ترین شہر بن گیا

ویب ڈیسک: سموگ کی شدت میں کمی ریکارڈ کی جانے لگی ہے، اے آئی کیو شرح 242 پر آنے کے بعد لاہوردینا کا چوتھا آلودہ ترین شہر بن گیا، اس رینکنگ میں ٹاپ ٹو پوزیشنوں سے نیچے آنے سے طاہر ہوتا ہے کہ فضائی آلودگی میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 242 ریکارڈ کی گئی، صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 366 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 294 رہا۔ فضائی آلودگی میں کمی کے باوجود شہریوں کو ماسک کا استعمال اور دیگر احتتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ سموگ کی شدت میں کمی ریکارڈ کی جانے لگی ہے، اے آئی کیو شرح 242 پر آنے کے بعد لاہوردینا کا چوتھا آلودہ ترین شہر بن گیا.
اس سے قبل جہاں دنیا بھر کے ممالک میں‌لاہور آلودہ ترین شہر قرار دیا جا رہا تھا تب اے آئی کیو ریٹ زیادہ تھا جس کی وجہ سے پنجاب بھر میں سموگ کا راج تھا. سموگ کی وجہ سے وبائی امراج پھیل رہے تھے جس کی وجہ سے سکول بند کر دیئے گئے تھے. اب دوبارہ سے معمولات زندگی بھال ہونے لگی ہے.

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم