لیویز اہلکاروں کی سیاسی سرگرمیوں

لیویز اہلکاروں کی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں لیویز اہلکاروں کی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی پر معمور اہلکار صوبے کے اندر یا باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مالاکنڈ لیویز کسی سرکاری وسائل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرینگے۔ اس سلسلے میں خلاف ورزی کی صورت میں اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ضلع مالاکنڈ میں لیویز اہلکاروں کی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں امن پاسون متاثرین کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان