ویب ڈیسک: کرم فائرنگ کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، جس کے ساتھ ہی شہداءکی تعداد 49 ہوگئی .
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر چند روز قبل ہونے والے حملے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے۔ یہ زخمی ہونے والے افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج تھے ، ان چار افراد کے ساتھ واقعہ میں مجموعی شہداءکی تعداد 49 ہو گئی۔
سانحہ کرم میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ روز کرم فائرنگ کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر شہداءکی تعداد49 تک جا پہنچی جبکہ قبائل کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ان واقعات کے دوران ہسپتالوں میں زخمی ہونے والے افراد زیر علاج ہیں۔ ان 4 روز کے دوران بد امنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں، ان جاں بحق ہونے والوں میں 49 مسافر بھی شامل ہیں، جنہیں پشاور پاراچنار روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔
قبائل کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، اس کے ساتھ کرم اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ ترجمان کے پی حکومت کے مطابق حالات کنٹرول کرنے کے لیے صوبائی حکومت کا وفد آج پیر کے روز بھی عمائدین کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
Load/Hide Comments