ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے پنجاب اور اسلام آباد کیساتھ رابطہ منقطع ہونے کے باعث اشیاء خوردونوش کی ترسیل بند ہو گئی ہے جس کے باعث اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راستے بند ہونے سے صوبہ بھر میں اشیاء خوردونوش کی ترسیل بند ہے، راستوں کی بندش کے باعث پشاور میں ٹماٹر 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئے، غذائی اجناس، سبزیوں اورپھلوں سمیت دیگر اشیاءکی سپلائی بھی بد ستور بند ہے، جس کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر میں مختلف اشیاءکی قلت پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔
کاروباری افراد کے مطابق جان بچانے والی ادویات سمیت مختلف اقسام کی ادویات،پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بھی بند ہو چکی ہے۔ پنجاب سے آنے والے ٹماٹر کی سپلائی بھی بند ہو گئی ہے جس کے باعث پشاور میں ٹماٹر بڑے سائز کے 250 روپے فی کلو ہو گئے ہیں۔ دوسری درجے کے ٹماٹر 200 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگے ہیں ۔
ٹماٹر سمیت مختلف سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث مختلف راستے بدستور بند ہیں، جس سے اشیاءخوردونوش کی ترسیل تک گئی ہے، اس وجہ سے مقامی طور پر موجود اجناس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، یوں مہنگائی کا پارا ہائی ہونے سے جہاں دیگر اشیا مہنگی ہوئی ہیں وہیں ٹماٹر کی قیمت نے بھی ڈبل سنچری کرلی ہے۔
Load/Hide Comments