ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو مظاہرے کرنے پر عمران اور بشریٰ پر مقدمات درج کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق احتجاج کا پہلا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور، علیمہ خان، اعظم سواتی، تیمور مسعود، شہریار ریاض سمیت 300 سے زائد مقامی رہنما اور کارکنان نامزد کئے گئے ہیں۔
مقدمے کے مندرجات کے مطابق مظاہرین نے سرکاری موٹر سائیکل اور گاڑی کو نقصان پہنچایا، یہ بھِ بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس ڈرائیور کو اغوا کیا اور اسے زد و کوب کیا، مقدمے کے متن میں درج ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد چڑھائی کا منصوبہ دیا۔
یاد رہے کہ عمران اور بشریٰ پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ ایک بار پھ8ر سے شروع کیا گیا ہے، مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات، جبکہ مظاہرین پر سرکاری پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچانے اور شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 45 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر حملے سمیت دیگر الزامات میں 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments