ویب ڈیسک: نوشہرہ کو دیگر علاقوں سے ملانے والا پل دوسرے روز بھی بند رہا جس سے معمولات زندگی متاثر رہے۔ خیراباد اور اٹک کو ملانے والا پل بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خیراباد پل کو اٹک سائڈ پر بڑے بڑے کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے، خیراباد اور اٹک کو ملانے والے پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، پی ٹی ائی قافلے صوابی موٹروے پر پنجاب میں داخل ہو چکے ہیں، روڈ بند ہونے کے باعث خیراباد سائڈ پر گزشتہ روز گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یاد رہے کہ نوشہرہ کو دیگر علاقوں سے ملانے والا پل دوسرے روز بھی بند رہا جس سے معمولات زندگی متاثر رہے۔پل کے آر پار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں.
Load/Hide Comments