ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ضلع خیبر کے لنڈی کوتل بازار میں سانحہ کرم اور تیراہ واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام سانحہ ضلع کرم اور وادی تیراہ میں حالیہ پیش آنے والے واقعات اور بد امنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے صدر شاہ حسین شینواری، خدائی خدمتگار ملک فضل رحمان آفریدی، تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری، عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم مشر حاجی یاداللہ شینواری، پارٹی کے مشران و کارکنان نے شرکت کی۔
لنڈی کوتل بازار میں سانحہ کرم اور تیراہ واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر پارٹی رہنما شاہ حسین شینواری نے کہا کہ مزکورہ واقعات اور بد امنی کی لہر باعث تشویش ہیں۔ حکومت مذکورہ واقعات اور قیام امن کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ دوبارہ بدامنی اور دہشت گردی لہر شروع ہو گئی، جوکہ پختون قوم کے خلاف سازش نہیں تو اور کیا ہے۔ عوام مشران اور سیاسی قائدین پر واضح کردیا گیا کہ مزکورہ واقعات اور قیام امن کے لئے آپس میں اتفاق اور اتحاد قائم کریں تاکہ مزکورہ بد امنی کی لہر ختم ہو جائے۔
Load/Hide Comments