ویب ڈیسک: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ہری پور انٹر چینج پر رک گئے جبکہ پی ٹی آئی قافلے کی کمان بشریٰ بی بی نے سنبھال لی۔ اس دوران انہوں نے کنٹینر پر سوار ہو کر احتجاج لیڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
قافلے سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی ہمارے پاس نہیں آ جاتے، احتجاج ختم نہیں کریں گے، میں آخری سانس تک کھڑی رہوں گی، آپ نے ساتھ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا یا خان کا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، یہ پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے آپ غیرت مند لوگ ہیں اور میرا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ ادھر پی ٹی آئی احتجاج کیلیے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوابی میں کارکنان سے مختصر خطاب میں کہا کہ اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور عمران خان کی رہائی تک واپس نہیں آنا۔
علی امین گنڈاپور کی زیر قیادت صوابی سے روانہ ہونے والا پی ٹی آئی کا بڑا قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل ہوا تو اٹک پل، چھچھ انٹرچینج اور غازی بروتھا نہر پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ نے تھوڑی دیر کیلئے قافلے کو غازی کے مقام پررکنے کی ہدایت کی اور خطاب میں کہا کہ کارکنان تیاری کریں کیونکہ آگے مقابلہ کرنا ہے۔
بشریٰ بی بی نے کارکنان سے مختصر خطاب میں کہا کہ آپ اپنی گاڑیوں میں بیٹھیں، ہمیں تیز جانا ہے اور خان کو لیے بغیر واپس نہیں آنا۔ یاد رہے کہ ہ پی ٹی آئی قافلے کی کمان بشریٰ بی بی نے سنبھال لی۔
Load/Hide Comments