ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد فیز تھری میں ایک شخص قتل ہونے کی واردات رونما ہوئی، مقتول کی شناخت حاجی زمان کے نام سے ہوئی، قتل کی تحقیقات پولیس نے شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے حاجی زمان آفریدی کو چھریوں کے وار سے قتل کیا، جن کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ حیات آباد کی حدود فیز تھری میں کسی نے حاجی زمان آفریدی کو اپنے حجرہ واقع فیز تھری گلی نمبر 12 سیکٹر L-2 میں چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر کے اصل حقائق جاننے اور ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔ مقتول کے بیٹے ضیاء اللہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد فیز تھری میں ایک شخص قتل ہونے کی واردات رونما ہوئی، مقتول کی شناخت حاجی زمان کے نام سے ہوئی، قتل کی تحقیقات پولیس نے شروع کر دیں۔
Load/Hide Comments