ویب ڈیسک: ضلع کرم کی سیز فائر کے باوجود مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے، حکومتی وفد نے علاقہ عمائدین سے ملاقاتوں کے بعد سیز فائر کا اعلامیہ جاری کیا تھا، گزشتہ شب سے اکثریتی علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔
تصادم سے نظام زندگی بری طرح متاثر رہا ہے، مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ کئی روز سے جاری جھڑپوں کے باعث آمدورفت کے سارے راستے بند ہیں۔ ضلع بھر میں کشیدہ صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بھی ایک ہفتے سے بند ہیں۔
عمائدین کا کہنا تھا کہ علاقے میں اشیائے خورونوش، ادویات، فیول اور دیگر روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر بندشوں سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یاد رہے کہ ضلع کرم کی سیز فائر کے باوجود مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے.
Load/Hide Comments