آف ہونیوالی بات نہیں

احتجاج کی کال فائنل ، آف ہونیوالی بات نہیں ، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی، اس دوران اہم امور زیربحث رہے۔ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے، جبکہ آف ہونیوالی بات نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے، جبکہ آف ہونیوالی بات نہیں ہے۔
صحافی کے مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے حواب میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس پر آپ کو انشاء اللہ بتائیں گے، مذاکرات ابھی چل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا کا پختونوں کیساتھ ہونےوالےسلوک پرتحفظات کا اظہار