ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کررہے ہیں، کوئی جلدی نہیں، مطالبات پورے ہوئے بغیر جعلی حکومت احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے۔
پی ٹی آئی احتجاج اور قافلوں کے حوالے سے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے، جعلی حکومت کو چاہئے کہ پولیس کے لیے خوراک کا بندوبست کر لے، کیونکہ ہمیں کسی قسم کی کوئی جلدی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کررہے ہیں، کوئی جلدی نہیں ہے ہمیں، انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ گھڑیاں حکومت کے پاس لیکن وقت ہمارے پاس ہے، درباری وزرا جتنی مرضی پریس کانفرنسسز کر لیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں عوام نے اس بار عمران خان کی رہائی کی مکمل ٹھان لی ہے۔ جعلی حکومت عوام کے نہ نکلنے کے جھوٹے دعوے کرنا بند کر دے، حکومت ایک طرف عوام کے نہ نکلنے کا دعویٰ کر رہی ہے تو دوسری جانب کنٹینرز کھڑے کر دیئے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیئے گئے ہیں، ریسٹورنٹس اور لاری اڈے تک بند کروا دینا حکومت کی حواس باختگی کا بین ثبوت ہے۔
Load/Hide Comments