ہم تو اسلام آباد آرہے ہیں

ہم تو اسلام آباد آرہے ہیں، انہوں نے لاہور بھی بند کر دیا، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم تو اسلام آباد آرہے ہیں، انہوں نے لاہور بھی بند کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جلسے جلوسوں میں تعداد نہیں جوش و جذبے سے کامیابی ملتی ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم تو اسلام آباد آرہے ہیں، انہوں نے لاہور بھی بند کردیا ہے، جس سے ان کے حواس باختہ ہونے کا واضح ثبوت ملتا ہے، انہوں نے کہا تمام مسائل کا حل مذاکرات میں پوشیدہ ہے، جب مذاکرات ہوتے ہیں تو اس میں لچک خود ہی آجاتی ہے، لوگوں کو مار مار کرکہیں کہ مذاکرات کریں، یہ قطعی نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا جعلی مقدمات ختم کیے جائیں، ٹرائل جلدی مکمل کیا جائے، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا رویہ سیاسی نہیں، یہ رویہ سیاسی کلچر کو تباہ کردے گا۔ اس سلسلے میں ملک کو جتنا نقصان پہنچے گا اس کی ذمے دار ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہوگی۔
سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے بشریٰ بی بی پر مزید 6 مقدمات درج کر دیے جبکہ وہ پشاور میں تھیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان ہمارے ساتھ احتجاج میں شامل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان حکومت کے وفاق سے متعلق امور متعلقہ فورم پر اٹھائیںگے، بلاول