احتجاج کے دوران 7 افراد زخمی

صوابی، موٹروے پر احتجاج کے دوران 7 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں موٹروے پر احتجاج کے دوران 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں پنجاب پولیس کے 4 اہلکار بھی شامل ہیں۔
ہسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر رازق شاہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو زیادہ تر چوٹیں سر پر لگی ہیں، 4 پولیس اہلکاروں اور 3 عام شہری اس وقت سرجیکل ایمرجنسی وارڈ میں ہیں،
انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کے نام مستجاب، حضراقبال، صداقت اور سید ذوالقرنین ہیں، جبکہ سویلین کے نام بخت بلند، وارث اور رازمند ہیں، ہسپتال ڈائریکٹر تمام زخمیوں کے علاج کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع صوابی میں موٹروے پر احتجاج کے دوران 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آل پارٹیز کانفرنس بلانا گورنر کا نہیں، منتخب حکومت کا مینڈیٹ ہے: بیرسٹر سیف