عمران خان کی رہائی کیلئے آخری سانس

عمران خان کی رہائی کیلئے آخری سانس تک کھڑی ہوں،بشریٰ بی بی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی رہائی کے لئے آخری سانس تک کھڑی ہوں ،مجھے امید ہے آپ آخری وقت تک ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے برہان انٹرچینج پر کنٹینر پر کھڑے ہو کر کارکنوں سے خطاب کیا جس کی کی ویڈیو سامنے آگئی۔
بشریٰ بی بی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میرے بچو اور بھائیو جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آجاتے، ہم نے یہ احتجاج ختم نہیں کرنا، میں اپنی آخری سانس تک وہیں کھڑی رہوں گی آپ لوگوں کو ہمارا ساتھ دینا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے، یہ اِس ملک اور اِس ملک کے لیڈر کی بات ہے،مجھے یقین ہے پٹھان ایک غیرت مند قوم ہے، وہ آخری وقت تک ساتھ نہیں چھوڑے گی ،بشری بی بی نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاکر خطاب ختم کیا۔
بعد ازاں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا ایک اور وڈیو پیغام جاری ہوا، جو انہوں نے گاڑی میں ریکارڈ کروایا۔
اپنے وڈیو بیان میں بشری بی نے کہا کہ رسول اللہ کے امتیوں کو خان کا اور میرا سلام، خان کے حکم پر 24 نومبر سے نہتے عوام رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو ابھی تک نہیں نکلے وہ اپنے اور اپنے ملک کے مستقبل کے لیے اسلام آباد پہنچیں کیوں کہ یہ آپ کے ملک کے مستقبل کا سوال ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم، پہلی بار1لاکھ 7ہزار پوائنٹس کی حد عبور