کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا

الیکشن کمیشن نے کل سماعت کیلئے مقرر کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل سماعت کے لئے مقرر کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے راستوں کی بندش کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تمام کیسز کی سماعت ڈی لسٹ کی گئی ہے۔
کل الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے مالی گوشواروں اور اکانٹس پر اعتراضات بارے ابتدائی سماعت ہونا تھی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے بیشتر راستوں کو مکمل طورپر بند کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار فائربندی پر عملدرآمد، پولیس و فورسز اہلکار تعینات