ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے احتجاج اور گرفتاریوں کے پیش نظر اسلام آباد میں سی آئی اے بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے تحریک انصاف کے جاری احتجاج اور گرفتاریوں کے پیش نظر آئی نائن میں واقع سی آئی اے بلڈنگ کو سب جیل قرار دیا ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے سی آئی اے بلڈنگ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بلڈنگ کو آرٹیکل پرزنرز ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر سب جیل بنانے کی منظوری وزارت قانون اور پارلیمانی امور نے دی، حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائیگا۔
اسلام آباد میں احتجاج کے لیے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے رہنما و کارکنان اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں جب کہ کچھ قافلے شہر اقتدار کے قریب بھی پہنچ چکے ہیں۔
Load/Hide Comments