سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ،فی تولہ 4300روپے سستا

ویب ڈیسک: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی آ گئی،فی تولہ 4300روپے سستا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43ڈالر کی کمی آنے سے نئی عالمی قیمت 2672ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔
مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 4300روپے کم ہوکر 278400 روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3657روپے گھٹ کر 238683روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کی کمی سے 3400روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کی کمی سے 2914.95روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کے لبنانی نژاد سمدھی مشیر برائے عرب و مشرق وسطیٰ نامزد