ویب ڈیسک: پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے کل منگل 26نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے سکولوں کی بندش کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کل تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے،آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی منگل کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری صورتحال کے مد نظر 26 نومبر منگل کو تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔
Load/Hide Comments