ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4رینجرز اہلکار شہید ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر پیش آیا جہاں احتجاجی مظاہر ے کے دوران شر پسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 4اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان شدید زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 جوان شہید اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments