پٹرولیم مصنوعات کی قلت

راولپنڈی اور اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راولپنڈی ، اسلام آباد اور لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
وزارت پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی اور وہاں سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بھی رک چکی ہے، معاملہ فوری حل نہیں کیا گیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خدشے کے باعث وزارت پٹرولیم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اٹک آئل ریفائنری سے خام تیل کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:  آریانا سبالینکا نے ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا