ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے، اسلام آباد میں کرفیو یا کوئی انتہائی قدم اٹھا سکتے ہیں ۔
اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سنگجانی میں جگہ دینے کی پیشکش کی گئی ہے،پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منظوری مل گئی ہے لیکن کوئی اور نہیں مان رہا ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سنگجانی کیلئے درخواست دے تو اسے منظور کرلیں گ البتہ ڈی چوک میں احتجاج کی کبھی کسی کو اجازت نہیں ملی اور نہ ہی دیں گے۔
انہوں نے کہا ہک سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جار ہی ہے، ابھی ایک رینجرز کے جوان کو چونگی 26 پر گولی لگی ہے، ویسے تو گولی کا جواب گولی ہوتا ہے مگر ہم بہت احتیاط سے قدم اٹھارہے ہیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر خبردار کیا کہ ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیا جائے،
کرفیو بھی یا پھر ہم کوئی تیسرا انتہائی اقدام اٹھا سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ڈی چوک پر کسی کو احتجاج، دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں ہے اگر وہاں کوئی آئے گا تو پھر اس کو گرفتار کریں گے۔
قبل ازیں وزیرداخلہ نے ڈی چوک کا دورہ کیا اور وہاں پر مامور اہلکاروں سے بات چیت کی اس دوران سندھ پولیس کے اہلکاروں نے محسن نقوی کے سامنے سہولیات کی عدم فراہمی سمیت دیگر شکایتوں کے انبار لگائے۔
سندھ پولیس کے اہلکاروں نے شکایت کی کہ سردی ہے اور انتظامات مکمل نہیں ہیں، اس پر وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو سخت ہدایات جاری کرکے شکایت دور کرنے کا حکم دیا۔
Load/Hide Comments