ویب ڈیسک: اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جلد جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان وائٹ ہائوس جان کربی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مذاکرات درست سمت میں جاری ہیں اور ہم معاہدے کے قریب ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی اور فرانسیسی صدر 36 گھنٹوں میں جنگ بندی کا اعلان کرسکتے ہیں۔
فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ یہ جلد نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے بھی دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں اسرائیلی کابینہ اس حوالے سے منگل کو بحث کرے گی۔
د وسری جانب اس حوالے سے حزب اللہ نے ابھی کوئی بیان نہیں دیا۔
Load/Hide Comments