آج بھی تعلیمی ادارے بند

پی ٹی آئی احتجاج: جڑواں شہروں میں آج بھی تعلیمی ادارے بند

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج دوسرے روز بھی تعلیمی ادارے بند ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں، اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں بھی ضلعی انتظامیہ نے آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکل تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر بند رکھنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش کی صورتحال برقرار ہے اور راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے قرارداد منظور