آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت

سندھ ہائیکورٹ :ریگولر بینچز کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ کے ریگولر بینچز نے آئینی بینچز کے قیام کے بعدآئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی۔
جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایس بی سی اے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ میرا کیس آرٹیکل 199 -2 کے تحت آتا ہے، عدالت سے اس معاملے پر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا ہے۔
جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیے کہ صوبائی حکومت یا وفاق یا ادارے کو کسی بھی کارروائی سے روکنے سے متعلق درخواستیں آئینی بینچ سنے گا۔ آپ جسٹس کے کے آغا سے اجازت لے لیں ہم مشروط طور پر اجازت دے رہے ہیں، پہلے آفس طے کرے گا کہ یہ ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ۔
عدالت نے کال اپ نوٹس، اکانٹس ڈی فریز کرنے اور تحفظ فراہم کرنے سمیت دیگر کیسز کی سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
ایف آئی آر ختم کرنے سے متعلق درخواست کو عدالت نے زیر دفعہ 561 کی درخواست میں تبدیل کرکے بینچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  ملک میں چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 4دسمبر کو ہوگی