پروازیں منسوخ

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے احتجاج اور حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش کے باعث ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 326 اور 310 جبکہ کراچی اور اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 369 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی، اسلام آباد اور عمان کی خصوصی پروازیں آر جے 71 اور آر جے 72 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر مختلف ایئر لائنز کی 28 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  گرفتار کارکنوں سے اہلخانہ کی ملاقات نہ کرانا فسطائیت کی انتہا ہے، بیرسٹر سیف