نیتن یاہو کی سزائے موت کا حکم

نیتن یاہو کی سزائے موت کا حکم دینا چاہئے ، آیت اللہ خامنہ ای

ویب ڈیسک: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں بلکہ موت کی سزا کا حکم دینا چاہیے۔
عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ لوگوں کے اجتماع، گھروں اور ہسپتالوں پر بمباری کرنافتح نہیں جنگی جرائم ہیں،اس پر گرفتاری وارنٹ کافی نہیں بنیامین نیتن یاہو کی سزائے موت کے وارنٹ جاری ہونے چاہئیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں دشمن کی جیت نہیں ہوئی، دشمن غزہ اور لبنان میں کبھی نہیں جیت سکے گا۔
خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے، نیتن یاہو پر غزہ جنگ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔
نیدر لینڈز، اٹلی اور برطانیہ جیسے ممالک عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا عندیہ دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے بری خبر، گھی اور کوکنگ آئل مزید 20 فیصد مہنگا