عمر ایوب کی عبوری ضمانت

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 7دسمبر تک توسیع

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں سات دسمبر تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی ۔
عدالت میں عمر ایوب خان کی ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے عمر ایوب پیش نہیں ہوسکتے ،استدعا ہے کہ پیشی کیلئے استثنیٰ دیا جائے۔
عدالت نے عمر ایوب خان کی ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت 7دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  صدر نے مدارس رجسٹریشن بل مسترد کرکے طبلِ جنگ بجا دیا، حافظ حمداللہ