جنوبی وزیرستان میں پولیس اہلکار اغواء

جنوبی وزیرستان میں پولیس اہلکار کو اغواء کر لیا گیا

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو اغواء کر لیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ راغزئی پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل فاروق کو اغواء کر لیا ۔
پولیس اہلکار فاروق چھٹی سے واپس رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کانسٹیبل فاروق راغزئی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا ۔

مزید پڑھیں:  موجودہ حکومت آئینی اور قانونی نہیں، مولانا فضل الرحمان