ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے، صوبائی دارالحکومت پشاور سب سے زیادہ متاثر شہر بن گیا ۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور سے رواں سال ڈینگی وائرس کے 978 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 891ہو گئی۔
خیبر پختونخوا بھر میں میں ڈینگی وائرس کے 446فعال کیسز موجود ہیں جن میں مانسہرہ 235، ایبٹ آباد 212اور ہنگو سے 197ڈینگی کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں۔
مرض کی علامات میں تیز بخار کے ساتھ جسم خصوصا کمر اور ٹانگوں میں درد اور شدید سر درد شامل ہیں،اس کے علاوہ مریض کو متلی اور قے کی شکایت ہوتی ہے۔
مرض میں شدت آنے پر جسم پر سرخ نشان پڑ جاتے ہیں اور اس کے مسوڑھوں یا ناک سے خون بھی آ سکتا ہے۔
بخار کے دوران ڈینگی کے مریض پر غنودگی طاری ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈینگی کا وائرس خون کے بہا اور دل کی دھڑکن کو بھی متاثر کرتا ہے اور اس سے فشارِ خون یا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
Load/Hide Comments