رینجر اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے

رینجر اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں رینجر اہلکاروں پر شرپسندوں کی جانب سے گاڑی چڑھانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرپسندوں کی تیز رفتار گاڑی نے نام نہاد احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں کو کچل ڈالا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ26نومبر2024 کی رات 2بجکر44منٹ پر رونما ہواسی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شرپسندوں کی تیز رفتار گاڑی درخت کے عقب سے آتے ہوئے رینجرز اہلکاروں کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور:گورنر ہاؤس میں اے پی سی کاآغاز،مختلف سیاسی جماعتوں کےرہنماشریک

افسوسناک واقع میں رینجرز کے تین اہلکار شہید ہو گئے اور تین شدید زخمی ہوئے ،واقعہ اس وقت پیش آیا جب رینجرز جوان ناکہ پر تعینات ہو رہے تھے، واقعہ بھی شر پسندوں کی منظم اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیا گیا، جسکو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق میڈیا پر واقع کو حقائق کے برعکس توڑ مروڑ کر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،اس سے قبل بھی پرتشدد مظاہرین کی متعدد ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریع شر پسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، واقع میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ گنڈاپور کا عاطف خان سے رابطہ،سی ایم ہاؤس آنےکی دعوت