ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ شہید آباد میں گھر کے اندر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ شہید آباد میں پیش آیا جہاں ارشاد نامی شخص کے گھر کے اندر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔
ارشاد گھر کے اندرپٹاخوں کا کام کرتا تھاجس کے لئے لائے گئے بارودی مواد سے دھماکہ ہوا ۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کے لئے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔
Load/Hide Comments