پاکستان کو 146رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے : زمبابوے نے پاکستان کو 146رنز کا ہدف دیدیا

ویب ڈیسک: زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے146رنز کا ہدف دیا ، پوری ٹیم 145 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کی اننگز کا اچھا نہ رہا اوپنر جویلورڈ گمبی 5جبکہ تادیوانشے مارومانی 4رنز بناکر پویلین لوٹے، تیسری وکٹ کیلئے 38 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم ڈیون مائرز 33 اور کپتان کریگ ایروائن 18 بناکر پویلین لوٹ گئے۔
بعدازاں کوئی بھی بیٹر پاکستانی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکااور میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے تین اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جب کہ ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ابرار احمد اور طیب طاہر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلے میچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  شامی فوج پسپا، باغیوں نے مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا