بشریٰ بی بی لاشیں گرانا

بشریٰ بی بی لاشیں گرانا چاہتی ہیں ، عطاء تارڑ

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی لاشیں گرانا چاہتی ہیں لیکن ریاست ایسا نہیں ہونے د ے گی ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کاکہنا ہے کہ ریاست صبر کا مظاہرہ کررہی ہے جب کہ بشریٰ بی بی منصوبہ بناکر آئی ہے کہ لاشیں گرانی ہیں اور خون خرابہ کرانا ہے ویسے بھی ان کے عمل کا جو پروسس ہے وہ خون گرانے سے ہی چلتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ غریب کے بچے کو آگے کرنے کے بجائے پی ٹی آئی قیادت خود آگے آئے اور مظاہرے کو لیڈ کرے، یہاں بیلا روس کے صدر آئے ہوئے ہیں اور ملکی بہتری کے لیے معاہدے دستخط ہورہے ہیں اور دوسری طرف مظاہرین آنسو گیس شیل پولیس پر پھینک رہے ہیں، اس کا شدید ردعمل آئے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ کا مقصد آج بھی نو مئی والا ہے کہ خون بہے، رینجرز اہلکار اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کا خون کس کے اوپر تلاش کیا جائے، ہم جواب دیں گے مگر آپ چاہتے ہیں کہ گولی کا جواب گولی سے دیں تو آپ کا یہ مقصد پورا نہیں ہوگا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے غریب کے بچے کو مار کھانے کے لیے آگے کردیا ہے اور کچھ کرائے کے لوگ پیسے دے کر آگے کردیے ہیں جو کبھی شیل، بنٹے، پتھر پھینکتے ہیں اس میں افغانی باشندے اور کرائے کے لائے ہوئے لوگ بھی ہیں، عمران خان اپنے بیٹوں کو فرنٹ پر لائیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے پی ٹی آئی کے لیے کوئی نہیں نکلا، ہم نے جو مظاہرین پکڑے ہیں آپ کے سامنے لانے کو تیار ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہمیں پیسے دے کر کہا گیا تھا کہ مظاہرے میں جانا ہے، میں بشری بی بی کو دعوت دیتا ہوں کہ خود کیوں ڈی چوک نہیں آتیں؟ خود کیوں شہید ملت چوک سے بھی پیچھے چھپی ہوئی ہیں، افغانیوں کے پیچھے کیوں چھی ہوئی ہیں؟
وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ واحد جماعت ہے جس کے احتجاج میں افغانی شامل ہوتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کوئی سانحہ ہو اور بعد میں اس کا فائدہ اٹھایا جائے۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک سے گرفتار 753ملزمان کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور