ویب ڈیسک: دوسرے ایک روزہ میچ میں صائم ایوب کی شاندار سنچری، پاکستان کی زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست، سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کرسکی اور میزبان ٹیم 33 ویں اوور میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، اس کے ساتھ ہی زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے 3 اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ زمبابوے کا ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔جواب میں 146 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 19ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، پاکستانی بلے باز صائم ایوب نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
یاد رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کی زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست، اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔
Load/Hide Comments