ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپخنونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی چوک مطلب ڈی چوک، جب تک عمران خان کا حکم نہیں ہوگا، واپس نہیں جائیں گے۔ اس موقع پر سابق خاتون اول بشری بی بی نے کہا کہ عمران خان کو لیے بغیر یہاں سے نہیں نکلوں گی.
انہوں نے حکومت سے کہا کہ ہمیں اپنا دھرنا دینے دو، یہ ہمارا مُلک ہے، ان کا کہنا تھا کہ اِس مُلک کو آزاد کرانے کےلئے ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دی ہیں، کسی کا باپ بھی ہمارے اوپر غلط نظام مسلط نہیں کر سکتا۔ پی ٹی آئی کے خیبر پختون خوا سے آئے قافلے تمام تر حکومتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچ گئے ۔
بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان صرف آپ لوگوں کی خاطر ڈٹے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، یہ کسی فرد واحد کا مسئلہ نہیں، انہوں نے لوگوں سے وعدہ لیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو وعدہ کرنا ہے کہ جب تک عمران خان آپ لوگوں کے بیچ نہیں آجاتے ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے۔
یاد رہے کہ اس موقع پر علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنما بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ سابق خاتون اول نے پرعزم انداز میں کہا کہ یہ میرا آپ لوگوں سے وعدہ ہے کہ میں آخری فرد ہوں گی جو ڈی چوک پر موجود رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ خان کو لیے بغیر یہاں سے نہیں نکلوں گی، اور اگر کوئی یہ شوشہ چھوڑے کہ بی بی ڈی چوک چھوڑ کر چلی گئی ہے تو یہ جھوٹ کے سوا کچھ نہ ہوگا۔
اس سے پہلے وزیراعلیٰ خیبرپخنونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی چوک مطلب ڈی چوک، جب تک عمران خان کا حکم نہیں ہوگا، واپس نہیں جائیں گے۔
Load/Hide Comments