ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والا اٹک کے مقام پر خیرآباد پل دوبارہ بند کر دیا گیا، پل پر کنٹینر لگا دیئے گئے۔
خیراباد پل کو اٹک سائڈ پر بڑے بڑے کنٹینر لگا دیے گئے ہیں، خیراباد اور اٹک کو ملانے والے پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
خیرآباد پل دوبارہ بند ہونے کے باعث خیراباد سائیڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، یاد رہے کہ اٹک پل کو اج عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments