بانی پی ٹی آئی کی جلد

ہم بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کیلئے پرامیدہیں،بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کے لیے بہت پر اُمید ہیں، اس کے ساتھ ساتھ تمام کارکنوں اور سپورٹرز سے پُر امن رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔
ایکس پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن اور سپورٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی جدوجہد میں پرامن رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کے لیے بہت پر اُمید ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ بے گناہ لوگوں پر مقدمہ درج کرنے سے باز رہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے ڈی چوک کے بعد آگے سفر جاری رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے کہا جو ہوا سو ہوا، میں اور آپ ایک ہیں، شیخ رشید احمد