ویب ڈیسک: احتجاج کے دوران شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، چکلالہ گیریژن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران آرمی چیف اور وزیراعظم نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔ تینوں اہلکار گزشتہ روز جاری ایک احتجاج کے دوران شہید ہوئے تھے، شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوا دی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ شہدا میں نائیک محمد رمضان، سپاہی گلفام خان اور سپاہی شاہنواز شامل ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تشدد کی یہ کارروائیاں قانون نافذ کرنے والوں کے برداشت کی حدود چھو رہی ہیں۔ پاکستان مزید کسی افراتفری اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، تشدد کی یہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔
Load/Hide Comments