سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتے

سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہوتے اچانک بڑی کمی

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہوتے اچانک بڑی کمی کر دی گئی، فی تولہ سونا 4100 روپے سستا ہو گیا۔
ذرائع نے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سےبتایا ہے کہ 4100 روپے کمی کے بعد ملک بھر میں سونا سستا ہو گیا ہے، سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہوتے اچانک بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے پر آ گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 41 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اپنی جنس کے ازخود تعین کی اسلام میں اجازت نہیں،اسلامی نظریاتی کونسل