وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، پی ٹی آئی احتجاج و دیگر امور زیربحث

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں‌پی ٹی آئی احتجاج اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، اس میں‌جہاں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بحث کی جائے گی ، وہیں احتجاج سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔
یاد رہے کہ اجلاس میں‌وزیراعظم پاکستان شہبازشریف پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  مطالبات نہ ماننے پر عمران خان کی سول نافرمانی تحریک کی دھمکی