ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے بغیر مسئلہ خوشگوارانداز میں حل ہونا ممکن نہیں۔ وفاقی حکومت سے گزشتہ رات ہونے والے مذاکرات میں احتجاج اور رہائی سے متعلق مثبت پیشرفت نہ ہو سکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مضافات میں جلسے کی تجویز انتظامیہ کی جانب سے دی گئی، یہ بات ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس لے کر گئے جس پر انہوں نے آمادگی ظاہر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اعلان تو ڈی چوک سے متعلق تھا لیکن انتظامیہ کی طرف سے اجازت نہیں مل رہی تھی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جب مضافات میں جلسے کی تجویز پر ساتھیوں سے مشاورت کی تو انہوں نے ماننے سے انکار کیا، تاہم بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ ڈی چوک ہی جائیں گی۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے کیے بغیر مسئلہ خوشگوارانداز میں حل ہونا ممکن نہیں، مذاکرات گزشتہ رات بھی ہوئے جس میں احتجاج اور رہائی سے متعلق مثبت پیشرفت نہ ہو سکی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی قانونی عمل سے ہونی ہے، اور اس قانونی عمل کا بٹن حکومت کے پاس ہے، جو کہ مقدمات پر اثرانداز ہورہے ہیں۔
Load/Hide Comments