ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصآف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم جناح ایونیو پر آکر بیٹھ گئے ہیں، ریاست کے صبر کا پیمانہ اسی لئے لبریز ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی چوک میں بیٹھنا کوئی جرم نہیں ہے، ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے، ہم جناح ایونیو پر آکر بیٹھ گئے تو کوئی جرم نہیں کیا۔ ریاست کے صبر کا پیمانہ اسی لیے لبریز ہو گیا۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی والی فضول باتیں ہیں، جبکہ کرائے پر بندے لانے والی بات بالکل بچگانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوز چینلز پر حملہ کرانا پی ٹی آئی کے خلاف شرارت ہے، میڈیا تو ہماری آواز ہے، نیوز چینلز پر حملہ کرنے والوں کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہو سکتا۔
وقاص اکرم نے بتایا کہ بالکل مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات والی خبریں غلط اور گمراہ کن تھیں۔
Load/Hide Comments