بشریٰ بی بی اور علی امین فرار

ڈی چوک آپریشن،بشریٰ بی بی اورعلی امین فرار،کارکن بھی بھاگ گئے

ویب ڈیسک: ڈی چوک میں پولیس آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی گاڑی میں بیٹھ کر فراراور کارکن بھی بھاگ نکلے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، بشری بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود ہیں اور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار ہوگئے اور دونوں ڈی چوک ایریا سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے۔
عمران خان خان کی اہلیہ بشری بی بی کی گاڑی کا رخ کے پی ہائوس کی جانب موڑا گیا اس دوران اسلام آباد پولیس اسکواڈ نے بشری بی بی کی گاڑی کے تعاقب کیا ۔
قیادت کے فرار ہوتے ہی کارکن بھی جناح ایونیو اور سیونتھ ایونیو سے گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ کر اسلام آباد کے رہائشی سیکٹروں میں نکل گئے ۔
خیبر چوک اور کلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پولیس نے تمام ہٹائے گئے کنٹینرز کو واپس نصب کر دیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگ گئی، 450 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خون کا عطیہ کرنا