شرانگیزی کی سازش ناکام

اللہ کا شکر ہے شرانگیزی کی سازش ناکام ہوگئی ،وزیر داخلہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی ہے ۔
ڈی چوک سے خیبر پلازہ تک دورے کے موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کے ساتھ مظاہرین کو پسپا کیا، پاک فوج، ایف سی، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ پولیس کو جرات مندانہ کردار پر مبارک باد دیتا ہوں۔
وزیر داخلہ نے ڈی چوک میں ڈیوٹی پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں سے ملاقات کرکے جوانوں کی جواں مردی کی تعریف کی۔
وزیر داخلہ نے شرپسندوں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں کا جائزہ لیا اور سی ڈی اے کو صفائی کے لیے ہدایات دیں جبکہ سٹرکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت بھی دیں۔
انہوں نے ڈی چوک اور اسلام آباد کے علاقے کلیئر کرانے پر رینجرز، اسلام آباد، پنجاب و سندھ پولیس، ایف سی اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملوں سے عمارتوں اور دیگر تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:  ڈیوٹی سے معذرت کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع